ماہ محرم ظالموں کیخلاف سینہ سپرہوکر مزاحمت کا پیغام دیتا ہے‘ اسداللہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرا م کا مہینہ ظالم وجابر قتوں کے خلاف سینہ سپرہوکر مزاحمت کا پیغام دیتا ہے۔ حماس کے مجاہدین نے اللہ کی مدد ونصرت سے حق و باطل کے معرکے میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت اسرائیل وامریکا کا غرورخاک میں ملاکر مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حق کے غلبے کی تحریک ہے جو معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے جد و جہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل گوٹھ میں علاقہ صفورہ کے تحت منعقدہ عید ملن اجتماع سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ جس میں الخدمت چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے امیرضلع شرقی نعیم اختر، ناظم علاقہ صفورہ احمد فہیم عثمانی اورمعتمد علاقہ حماد اللہ بھٹو نے بھی خطاب کیا۔ اسداللہ بھٹو کا مزیدکہنا تھا کہ نیا بجٹ حکمرانوں کے لیے عیاشی اور عوام کے لیے مہنگائی کا تحفہ ہے جس عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے منظورکردہ 17 ہزار573 ارب کے بجٹ میں عوام پر 463 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں جس سے براہ راست عام آدمی ہی متاثر ہوگا۔ حکمران ٹولہ اپنی تنخواہیں مراعات سہولیات عیاشیاں اور مفت خوریاں کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالتے جا رہے جو پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی اور ظلم ونانصافیوں کا شکار ہیں۔ جب بجٹ کا بڑا حصہ حکمرانوں، فوجی اخراجات اورسود سمیت قرضوں کی ادائیگی کے لیے ہو اور غریبوں کے لیے صرف خیرات کو اپنایا جائے تو پھر یہ ترقیاتی بجٹ نہیں، حکمرانوں کے لیے ریاستی وسائل کی تقسیم کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔ اس لیے اسلامی نظام اوردیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔ عوامی ایسی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں جو اپنے ملک وقوم کے ساتھ مخلص اورحقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
مظفرآباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار جتنی بھی کوشش کرلے، پاکستان اور کشمیر کے تاریخی اور جذباتی رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ قربانیوں، جدوجہد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے، اور آج بھی اسی جذبے کے تحت کشمیر کی تحریکِ حقِ خودارادیت جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا تعلق تین نسلوں سے قائم ہے اور اسے کوئی سازش کمزور نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ “مودی حکومت چند دن بھی ہمارے سامنے نہیں ٹک سکے گی۔ جدوجہدِ کشمیر کے لیے ہماری کمٹمنٹ پہلے جیسی مضبوط ہے۔”
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی کشمیر سے وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی وہ کشمیری عوام کے استحکام اور حق کے لیے آواز اٹھاتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک او آئی سی کانفرنس کے دوران سعودی شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہوٹل کے باہر کھڑا دیکھا تو حیران ہوئے کہ پاکستان کی وزیراعظم وہاں کیوں موجود ہیں، جس پر بی بی شہید نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کے لیے او آئی سی مشن کے حوالے سے بات کرنا چاہتی ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہیں بھی او آئی سی کانفرنس میں کشمیر کے مؤقف کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے حق میں ہمیشہ سب سے نمایاں آواز رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امتحان کے موجودہ چھ ماہ مکمل ہوتے ہی وہ دوبارہ کشمیر کے عوام کے پاس جائیں گے اور اپنی سیاسی جدوجہد، منشور اور نظریے کو ان کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ہر سطح پرfrom پارلیمان سے لے کر عالمی فورمز تک کشمیریوں کی آواز بنے گی اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔