محرم الحرام، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو کے مشران اور افسران کا گرینڈ جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ، ضلعی و ریجنل انتظامیہ، پاک فوج اور حساس اداروں کے افسران سمیت ضلع کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو کے سیاسی نمائندگان، تاجر برادری، اہل سنت و اہل تشیع کے جید مشران اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے ڈویژن بھر افسران اور مشران کے گرینڈ جرگہ میں باہمی تعاون پر اتفاق ہو گیا۔ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ماہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ، ضلعی و ریجنل انتظامیہ، پاک فوج اور حساس اداروں کے افسران سمیت ضلع کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو کے سیاسی نمائندگان، تاجر برادری، اہل سنت و اہل تشیع کے جید مشران اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس فورس کی بھاری نفری کوہاٹ، ہنگو، کرم، کرک اور اورکزئی کے حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے، اور ہر ممکن حفاظتی اقدام کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
کوہاٹ ریجن کے اضلاع کوہاٹ، ہنگو ،کرم اور اورکزئی میں محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کی حفاظت کے لئے پولیس اور پاک فوج نے فل پروف اقدامات کر لئے ہیں کوہاٹ ریجن میں دس ہزار کے قریب پاک فوج اور پولیس کے جوان ڈیوٹیاں سرنجام دیں گے۔ ڈویژن بھر میں حساس مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہیں۔ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں کے کر تفتیش کے لئے مختلف تھانوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ آر پی او کوہاٹ نے کوہاٹ ، ہنگو ،کرم، کرک اور اورکزئی کی عوام سے اپیل کی محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے پولیس آفیسر پاک فوج
پڑھیں:
کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس
آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔