پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں روپے فی لیٹر کی قیمت میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50 لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک اور کنٹینر ضبط ہوں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈی سی کی ہدایات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔
بل کی شقوں کے مطابق بغیر لائسنس فروخت اور پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے لیے لائسنس لینا لازمی ہوگا، لائسنس کی تجدید کے بغیر پیٹرولیم مرکز بند کرکے آلات و مشینری قبضے میں کرلی جائیں گی۔
لائسنس کی تجدید کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، سیل شدہ آلات اور سامان کے استعمال پر 10 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا اور لائسنس منسوخ ہوگا جب کہ ضبط شدہ آلات کی کسٹم ایکٹ کے تحت نیلامی ہوگی۔