پاکستانی کن ممالک کا بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری اب 32 ممالک کا ویزا فری یا آن ارائیول کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
رہائش و شہریت سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب دنیا بھر میں 100ویں نمبر پر ہے، جو اس سے قبل 113ویں نمبر پر تھا۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز 2025ء کے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ 193 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا 190 ممالک تک رسائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
یورپی ممالک بشمول ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹ 189 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے جن ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول سفر کرسکتے ہیں ان میں یہ 32 ممالک شامل ہیں۔
ویزا فری
بارباڈوس،ڈومینیکا،گمبیا،ہیٹی،مائیکرونیشیا،روانڈا،سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز،ٹرینیڈاڈ ایںڈ ٹوباگو،وانواتو،ویزا آن ارائیول،برونڈی،کمبوڈیا،کیپ وردے،جزائر،کوموروس،جبوتی،گنی بساؤ،کینیا،مڈغاسکر،مالدیپ،مونٹسیرات،موزمبیق،نیپال،نیوپلاؤ جزائر،قطر،ساموا،سینیگال،سیشیلز،سیرا لیون،صومالیہ،سری لنکا،مشرقی تیمور،تووالو
مزیدپڑھیں:خواجہ آصف کی خیبرپختونخوا حکومت کے تبدیل ہونے سے متعلق اہم پیشگوئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو