زڑگئی ڈیم میں خواتین کو بچانے والے نوجوان کیلئے نوکری دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زیارت: زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی دو خواتین کو بچانے والے نوجوان شمائل خان کے جذبۂ انسانیت کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اُن کے لیے پی ڈی ایم اے ریسکیو میں نوکری کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے شمائل خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ:
شمائل خان جیسے لوگ نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی لالچ کے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دو خواتین کی زندگیاں بچائیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر ریسکیو ٹیموں کو پہنچنے میں وقت لگتا ہے، ایسے میں سول سوسائٹی کے افراد کا کردار انتہائی اہم ہے، اور شمائل خان جیسے نوجوان بلوچستان کا اصل چہرہ ہیں۔
یاد رہے کہ زیارت کے علاقے میں واقع زڑگئی ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئی تھیں، جن میں سے دو کو شمائل خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی سے نکال کر بچا لیا تھا۔ اس واقعے میں ان کی بے لوث بہادری کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کا جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کیلئے اپنی جماعت سے ووٹ دینے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کانگریس سے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ڈیموکریٹ دھوکے سے آگے بڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ مجرم مبینہ طور پر خودکشی کر چکے تاہم اِن کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنسی ہراسانی جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کے کئی برسوں تک دوست رہے، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ 2004ء میں اِن کے ایپسٹین سے اختلافات ہو گئے تھے۔
اب حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں آیا ہے، جیفری ایپسٹین نے بانیٔ پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔