زوہرن مامدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
زوہرن مامدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا(آئی پی ایس) تحریک انقلاب پاکستان کے بانی اور سماجی رہنما محمد عارف نے مشرقی امریکہ میں مقبول مسلم نوجوان سیاستدان زوہرن مامدانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔زوہرن مامدانی، جو نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں اور جنہوں نے گزشتہ ہفتے حیران کن کامیابی حاصل کی۔محمد عارف نے زوہرن کو ایک بااخلاق، مہذب اور انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک میں تمام طبقوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، جس طرح مغربی ساحل پر وہ خود عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
زوہرن مامدانی 18 اکتوبر 1991 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد معروف دانشور محمود مامدانی اور والدہ ممتاز بھارتی نژاد امریکی فلم ساز میرا نائر ہیں۔ مامدانی کم عمری میں ہی امریکہ منتقل ہوئے اور نیویارک شہر میں آباد ہو گئے۔
انہوں نے Bronx High School of Science سے گریجویشن کے بعد Bowdoin College سے افریقنہ اسٹڈیز میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 2020 میں وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جہاں انہوں نے چار بار جیتنے والی ڈیموکریٹ امیدوار Aravella Simotas کو شکست دی۔ زوہرن مامدانی 2022 اور 2024 میں بغیر کسی مخالفت کے دوبارہ منتخب ہوئے۔
محمد عارف نے کہا کہ زوہرن مامدانی نہ صرف اردو زبان سے محبت رکھتے ہیں بلکہ وہ ہر امریکی سے رنگ، نسل، یا مذہب کی پروا کیے بغیر محبت کرتے ہیں۔ وہ نیویارک کے عوام کے لیے سستی زندگی اور برابری کے اصولوں کے داعی ہیں۔
محمد عارف نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ امریکہ میں نوجوان مسلمان قیادت کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا پرامن اور خدمت خلق پر مبنی پیغام عام ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا دباؤ کام کرگیا، نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر ٹرمپ کا دباؤ کام کرگیا، نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدر چین نے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع کر دی پاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل پاکستان سے مفرور 2ملزمان اسپین میں گرفتار، دفتر خارجہ کی تصدیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زوہرن مامدانی کے لیے
پڑھیں:
عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کی درخواست، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا جواب جمع
فائل فوٹوسابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی سے متعلق درخواست پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں کہا کہ باتھ آئی لینڈ میں بنگلہ کسٹم افسر کو وفاقی حکومت کے افسر کے طور پر الاٹ کیا گیا تھا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ بنگلے کی الاٹمنٹ سے متعلق عدالتی چارہ جوئی جاری ہے، عدالتی حکم امتناع کے باعث مجاز اتھارٹی کوئی بھی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کی ہدایت کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کردیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹر عارف علوی بطور سابق صدر سرکاری رہائش گاہ کے اہل ہیں، سابق صدر کو باتھ آئی لینڈ میں جو بنگلہ الاٹ کیا تھا اسے خالی کرا کے قبضہ دلایا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو جواب الجواب کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔