سوات واقعے کے روز موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔
کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے ، یہ قدرتی آفت تھی جس میں ہمارے پنجاب سے آئے مہمان زد میں آئے، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ قدرتی ہوتا ہے، ہم اس میں صرف لوگوں کو بچا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ زمہ دار افراد کو اسی وقت سزا دی گئی، جن کے ناجائز تجاوزات ہوتے وہ کاروائی کرنے پر عدالتی حکم امتناعی لے لیتے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔
بیرسٹر سیف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول کو استعفیٰ دینا چاہیے، پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ اپنےصحت کے شعبے پر توجہ دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دریائے سوات بیرسٹر سیف مریم نواز کہا کہ
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی