یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔ اٹلی، یونان، اسپین، پرتگال اور فرانس میں گرمی کی شدت نے زندگی مفلوج کر دی ہے۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک خاتون گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گئی، جبکہ پرتگال کے علاقے مورا میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے، جس کے بعد شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اٹلی میں روم، میلان اور نیپلز سمیت 21 شہروں میں ہائی ہیٹ الرٹ جاری ہے اور اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پیرس میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا جو ممکنہ طور پر 49 تک جا سکتا ہے۔
فرانس میں اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری کو چھو گیا۔
شدید گرمی کے باعث کئی ممالک میں جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام نے وائلڈ لائف اور ہیلتھ وارننگز جاری کرتے ہوئے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔