چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ سیکرٹریٹ (کیبنٹ ڈویژن)کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق، رانا محمد قاسم نون، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں باقاعدہ اقدامات کیے جا رہے ہیںواضح رہے کہ رانا محمد قاسم نون بطور چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر کا درجہ دینا ایک خوش آئند قدم ہے جو اس اہم عالمی مسئلے پر پارلیمانی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کا درجہ
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور کی ملاقات
تصویر:سوشل میڈیاایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات 13ویں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں سیاسی مشاورت کے ایجنڈے کی تیاریوں سمیت دوطرفہ امور، علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 13واں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی کے سپرد ہے۔