Daily Sub News:
2026-06-03@08:43:08 GMT

اسلام آباد میں خاموش مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

اسلام آباد میں خاموش مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد میں خاموش مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

تحریر عنبرین علی

ملک میں اسوقت مون سون کا آغاز ہو چکا ہے ،دیہی علاقوں میں جہاں بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے تو وہیں پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،لیکن اسلام آباد میں اب مون سون ویسا نہیں جیسے پہلے کبھی ہوا کرتا تھا ۔اسلام آباد اب کئی موسموں سے محروم ہو چکا ہے ماہ جون میں ہیٹ ویو کے شدید اسپیل آئے
جس نے اسلام آباد کو بری طرح متاثر کیا ۔ اب تو یوں لگنے لگا ہے جیسے موسمیاتی تبدیلیوں نے سب سے زیادہ اسلام آباد ہی کو متاثر کیا ہے ،بادل آتے تو ہیں پر برستے نہیں،ماہ جون میں متعدد مٹی کے طوفان آئے مگر بارش کے قطرے شاید وہ مٹی کا طوفان بہا کے لے گئے کیونکہ بارشیں معمول سے کم ہوئیں ۔

مون سون کا آغاز ہوتے ہی اسلام آباد کے شہری خوش ہو جایا کرتے تھے ،کہ حبس تو ہو گا مگر کم از کم مسلسل بارشوں سے گرمی کی شدت کچھ کم ہو گی ۔مگر اب بارش ایسے آتی ہے جیسے مہمان کچھ دیر کے لیے آیا ہو اور بس آدھا چائے کا کپ پی کر چل دیا ہو،حتی کہ ہیٹ ویو کے شدید اسپیل آئے اور شہر اقتدار درجہ حرارت میں بھی میدانی علاقوں کا مقابلہ کرنے لگا، آخر وجہ کیا ہے؟؟کیوں اسلام آباد سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے ؟

اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے جو مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع ہے یہاں سردی ،گرمی،دھند یا بارش کے اثرات شدید ہوتے ہیں ،لیکن اب بارشیں کم اور گرمی زیادہ پڑ رہی ہے ،جسکی بنیادی وجہ اس شہر میں ترقی کے نام پر درختوں کی بے جا کٹائی ہے ،اور اب لکثرری سوسائٹئیز بنانے کے چکر میں یہ شہر کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے ۔اسلام آباد کی آبادی بھی اب روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،ایسے میں انتظامیہ کے پاس نہ کوئی جامع پلان ہے نہ انتظامیہ سوسائیٹیز کی روک تھام کے لیے کچھ کر رہی ہے ،بس جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا حساب چل رہا ہے،پہاڑ کاٹ کر گھر بنانے کا رواج بھی عام ہو گیا ہے ،جسکا جتنے اونچے پہاڑ پر گھر بنا ہو گا اسکی ویلیو اتنی زیادہ ہو گی ۔لیکن شہر کی خوبصورتی ،موسمی اثرات ان سب پر توجہ سے انتظامیہ نے خاموشی کے ساتھ ساتھ آنکھوں پر پٹی بھی باندھ لی ہے۔

اسلام آباد میں مسلسل درختوں کی کٹائی سے نمی اور بارشوں کے پیٹرنز متاثر ہو رہے ہیں،اس سال مون سون اسلام آباد میں انتہائی کمزور دکھائی دیا ہے ۔اسکی وجہ فضائی آلودگی میں اضافہ بھی ہے فضائی آلودگی سے بارش کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔

بدقسمتی سے اسلام آباد میں نیشنل کلائمیٹ پالیسی تو موجود ہے لیکن اس پر موثر عمل در آمد نہیں ہو سکا ہے ۔مسلسل نئے ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی اثرات کا جائزہ نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔روز بروز خطرناک صورتحال بنتی جا رہی ہے ۔اسلام آباد اب موسمیاتی خطرے کی علامت بنتا جا رہا ہے ،اگر اب بھی تجاوزات کا خاتمہ،درخت، پانی کی کمی،اور صاف توانائی کا فروغ نہ کیا گیا تو آئندہ سالوں میں یہ شہر رہنے کے قابل نہیں رہے گا ۔اور دنیا میں اپنی خوبصورتی کی مثال قائم کرنے والا اسلام آباد اپنا اصل مقام کھو دے گا،حکومت وقت کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اسلام آباد بچاؤ مہم شروع کرنا ہو گی ، ورنہ مستقبل میں یہ شہر شدید ماحولیاتی بحران کا شکار ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا سوات کے بہتے پانیوں میں آنسوؤں کی رم جھم حضرت عمر فاروقؓ: عادل خلیفہ اور قیادت کا لازوال نمونہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد… دنیا کے امتحان کا نیا دور طاقت سے امن یا امن کے بغیر طاقت؟ میزانیہ اور زائچہ مصنف فرمان علی چوہدری عجمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں

پڑھیں:

اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار

مشرق وسطیٰ کونسل برائے عالمی امور کے فیلو عمر رحمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے عزائم سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر طویل مدت تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہاں آبادی کی جبری بے دخلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے آثار موجودہ صورتحال میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی عدم آمادگی امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت ایسے کسی معاہدے کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتا، جس کے تحت لبنان میں جاری کشیدگی اور جنگی کارروائیوں کا خاتمہ ضروری ہو۔ مشرق وسطیٰ کونسل برائے عالمی امور کے فیلو عمر رحمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے عزائم سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر طویل مدت تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہاں آبادی کی جبری بے دخلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے آثار موجودہ صورتحال میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اب بھی بعض اختلافات موجود ہیں، تاہم دونوں ممالک ایسے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، جسے بعد میں مزید تفصیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے وسعت دی جا سکے، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر آمادہ نہ ہونے کی اسرائیلی پالیسی پورے عمل کو سبوتاژ کرنے اور امریکہ ایران معاہدے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے