پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس عائد ،ڈی سی ریٹس میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
باسم سلطان : لاہور سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا ،جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ،فروخت کنندہ جائیداد کی فروختگی پر وفاقی ساڑھے 4فیصد ٹیکس ادا کرے گا.
خریدار پراپرٹی کی خرایداری پر ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا ۔
نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے
آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کروائیں گے ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
BERLIN:جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہِلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔
سیبسٹین ہِلے کے مطابق جرمنی توقع کرتا ہے کہ تمام فریق سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔