چھبیسویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
چھبیسویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 26 ویں ترمیم پر بات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا 26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میڈیا کی آواز بند کر دی گئی ہے، اب 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے، آہستہ آہستہ عوام کی آواز بند کر دی ہے۔
ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ غلامی کے نظام سے بہتر ہے زندگی جیل میں گزاریں۔علیمہ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کو بین کر دیا گیا، ہم بانی کی ہر تحریک میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کاہرجانہ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا وزیراعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں پر تعزیت پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے کہا کہ کہ بانی
پڑھیں:
27ویں ترمیم کا معاملہ صرف خبروں کی حد تک ہے، بیرسٹر عقیل ملک
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، اس حوالے سے کسی قسم کی سیاست نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے، یہ افسوس ناک واقعہ ہے پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کا معاملہ خبروں کی حد تک ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، اس حوالے سے کسی قسم کی سیاست نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے، یہ افسوس ناک واقعہ ہے پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی تصویر اشتہارات میں نہ ہونے کی انکوائری ہوگی، مختلف سرکاری ادارے اشتہارات دیتے ہیں، قائداعظم کی تصویر کیوں نہیں لگی سارے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کا معاملہ صرف خبروں کی حد تک ہے، ابھی تک کسی قسم کے ڈرافٹ پر کوئی کام نہیں ہو رہا، فی الوقت 27ویں ترمیم پر غور نہیں ہورہا، ہماری اتحادی حکومت ہے تنہا کچھ نہیں کر سکتے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ساتھ ہوگی تو آئینی ترمیم ہوگی، اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، سیلاب کےحوالے سے سیاسی بیان بازی سے پرہیز کیا جائے، وفاق خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔