جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، بچی سمیت دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیروت: اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل کے روز ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ نبطیہ کے علاقے ریڈ ماؤنٹین کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے (NNA) کے مطابق، اسرائیلی افواج نے جنوبی ضلع مرجعیون کے قصبے العدیسہ میں بھی سرچ آپریشن کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 8 اکتوبر 2023 کو لبنان پر وسیع پیمانے پر حملہ شروع کیا تھا، جو 23 ستمبر 2024 تک ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس جنگ میں اب تک 4,000 سے زائد افراد ہلاک، 17,000 سے زائد زخمی اور تقریباً 14 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اگرچہ نومبر میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، مگر اسرائیلی افواج اب بھی جنوبی لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جنہیں وہ حزب اللہ کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں قرار دیتی ہے۔
لبنانی حکام کے مطابق، جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 3,000 کے قریب خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، جن میں کم از کم 224 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 26 جنوری 2025 تک جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرنا تھا، لیکن تل ابیب کی عدم تعاون کی وجہ سے اس ڈیڈ لائن کو 18 فروری تک بڑھا دیا گیا۔ اس کے باوجود اسرائیلی افواج اب بھی سرحد پر کم از کم پانچ چوکیوں پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
آئر لینڈ: 2 گاڑیوں میں ٹکر، خواتین سمیت 5 افراد ہلاک
آئر لینڈ(ویب ڈیسک) کاؤنٹی لاؤتھ میں 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈبلن سے آئرش پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک افراد کی عمریں 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کی شب آرڈی روڈ گبس ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔