data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حےدرآباد رےجن کے اعلامےہ کے مطابق مون سون اور حالےہ متوقع طوفانی بارشوں کے پےش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حےدرآباد رےجن کے دفتر مےں اےمر جنسی سےل قائم کےا گےا ہے۔ جو دوران بارش 24 گھنٹے کام کرےگا جس کا فون نمبر 022-9200217 ہے ۔اس ضمن مےں مخدوش عمارتوں کے مکےنوں کو پےشگی اطلاع برائے انخلا و متبادل رہائش گاہ اختےار کرنے کا بھی مشورہ دےا جاتا ہے اور مخدوش مکانات
کے انہدام اور ضروری مر متوں کے نوٹس بھی جاری کر دےے ہےں۔ مزےد ، متعلقہ عملے کو بوسےدہ اور مخدوش عمارات کی عوامی شکاےت کے ازالے کے لیے فی الفور اقدامات کی ہداےت بھی کی گئی ہے ۔عوام الناس سے استدعا کی جاتی ہے کہ کسی بھی اےمر جنسی کی صورت مےں علاقے کی مخدوش عمارتوں کے بارے مےں ہنگامی سےل فون نمبرپر رابطہ کر سکتے ہےں۔ بالخصوص پکا قلعہ حےدرآباد کی فصےل (دےوار ) کے ساتھ رہائش پزےر تمام افراد کو متنبہ کےا جاتا ہے کہ وہ بارشوں کے آغاز سے قبل اپنے مکانات خالی کر دےں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائےں تاکہ جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہ سکےں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیشہ ورگداگروں کیخلاف مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم کیو ایم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے ایس ایس پی حیدرآباد پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انکی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے عام شہری خریداری کرنے بازار جائے یا بچوں کو تفریح کے لئے لے جانے تو اس کا واسطہ پیشہ ور بھکاریوں سے پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں و فیملیز کو ذہنی اذیت و غیر اخلاقی روئیے سے پڑتا ہے اس کے علاہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کے روپ میں نشے کے عادی افراد بھی چوریوں میں ملوث ہیں اور شہری اپنے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو رہے ہیں اسی طرح تفریحی مقامات و بازاروں میں کچھ خواجہ سراں کی غیر اخلاقی حرکات و سکنات بھی معززین شہر کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہیں لہذا انہوں نے شہریوں کی بہتری کے لئے ایس ایس پی نے جو قدم اٹھایا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • آنیوالے دنوںمیں پانچ سے دس ملی میٹربارش متوقع ہے،عرفان علی کاٹھیا
  • اے آئی چیٹ بوٹس کے غلط جوابات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • کراچی، گرین بیلٹ کالج کی عمارت مخدوش ڈکلیئر، طالبات کی زندگیوں کو خطرہ، کالج کی منتقلی معمہ بن گئی
  • اسپین میں طوفانی بارش‘ امداد کے لیے فوج طلب
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے وارننگ الرٹ جاری کر دیا
  • ڈی جی ایس بی سی اے کا صوبے کی تمام مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے سروے کا حکم
  • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • پیشہ ورگداگروں کیخلاف مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم کیو ایم