پختونخوا میں تبدیلی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ بعید نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی آجائے لیکن اس تبدیلی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے،مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ وہاں کے حالات کی بہتری کے لیے اگر کوئی اقدام ہوتا ہے تو یقینا ہونا چاہیے ، خیبرپختونخوا میں تباہ حالی ہے، کرپشن ہے،اربوں روپے کا ایک میگا کرپشن کااسکینڈل چل رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔