بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی ہٹا دی، کچھ فنکاروں کے اکاؤنٹس بھی بحال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔
اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے دوران پاکستانی ڈراموں کی بھارتی ویورشپ میں کمی ہوئی تھی، تاہم ’’من مست ملنگ‘‘، ’’شیر‘‘، ’’ڈائن‘‘ اور ’’پرورش‘‘ جیسے مقبول ڈرامے مسلسل بھارتی ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرتے رہے۔
بھارتی صارفین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا، ’’’پہلا قدم دلجیت دوسانجھ نے اٹھایا، اب سب ان کے پیچھے چل رہے ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا، ’’پابندی ختم ہونا خوش آئند ہے مگر پاکستانی انڈسٹری کو اب اور بہتر مواد پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘
اداکار دانش تیمور کے مداح اس پابندی کے خاتمے پر خاصے پرجوش نظر آئے، کیونکہ ان کا ڈرامہ ’شیر‘ اور ’من مست ملنگ‘ پابندی کے باوجود بھارت میں اچھا بزنس کررہا تھا، مداحوں کو امید ہے کہ اب اس کی ویورشپ مزید بڑھے گی۔ ایک مداح نے لکھا، ’’’اب شیر مزید دھاڑے گا۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے کہا، ’’شیر اب تیزی سے ایک بلین کلب میں داخل ہوگا اور ’تیرے بن‘ کا ریکارڈ توڑ دے گا۔‘‘
اس دوران بھارتی صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنی ٹائم لائن پر کچھ پاکستانی فنکاروں کی پوسٹس دیکھیں، جس سے معلوم ہوا کہ کچھ اکاؤنٹس پر عائد پابندی بھی بغیر کسی اعلان کے ختم کردی گئی ہے۔ جن فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی بحال ہوئی ہے ان میں دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں۔
تاہم، ابھی بھی کئی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارتی صارفین کےلیے بند ہیں جن میں ماہرہ خان، فواد خان، وہاج علی، اقرا عزیز، فرحان سعید اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔
https://www.
ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت کا یہ قدم ثقافتی تعلقات کے حوالے سے ایک مثبت اشارہ ہے اور بھارتی شائقین کے لیے بھی خوشی کی خبر ہے جو پاکستانی مواد کے مداح ہیں۔ پاکستانی انڈسٹری کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ معیاری مواد کے ذریعے بھارتی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی یوٹیوب چینلز
پڑھیں:
سفری پابندی ختم؛ طالبان وزیر خارجہ آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر جائیں گے
سفری پابندی ختم؛ طالبان وزیر خارجہ آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
کابل(آئی پی ایس )افغانستان میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی ممکنہ طور پر جلد بھارت کے دورے پر جائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی کو وقتی طور پر معطل کر دیا۔اس فیصلے کے بعد سے امیر خان متقی کے بھارت کے دورے کی راہ ہموار ہوگئی۔ یہ دورہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان متوقع ہے۔اگر یہ طے شدہ پروگرام مکمل ہوجاتا ہے تو یہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلی افغان عہدیدار کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔
طالبان کے افغانستان میں اگست 2021 میں دوبارہ برسرِاقتدار آنے سے قبل بھارت کے افغان حکومت سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔تاہم اگست 2021 میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔ ایک سال بعد انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے محدود سطح پر ایک تکنیکی مشن دوبارہ کھولا گیا۔رپورٹس کے مطابق طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھارت روانگی سے قبل روس میں ہونے والی ایک کثیرالجہتی اجلاس میں شامل ہوں گے جہاں روس، چین، ایران، پاکستان، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
افغان تجزیہ کار حکمت اللہ حکمت کا کہنا ہے کہ طالبان وزیر خارجہ کا یہ دورہ طالبان حکومت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو خطے کے ممالک سے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنی حیثیت مستحکم کر سکے۔یاد رہے کہ تاحال صرف روس نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے جبکہ بھارت اب بھی احتیاط کے ساتھ محدود سطح پر روابط رکھے ہوئے ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، دفتر خارجہ پاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم