’آپ بہترین انسان ہیں‘، علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ پر کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ سمجھدار اور بہترین ہیں۔ اور اپنے والد کا ہر چیز کے لیے شکریہ ادا کیا۔
راحت کاظمی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دلوں میں گھر کر لیا اور لوگ ان کے چہرے اور اداکاری کو فراموش نہیں کر پائے۔ انہوں نے پی ٹی وی کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
راحت کاظمی کے دیگر مشہور ڈراموں میں پرچھائیاں، تیسرا کنارہ، احساس اور دھوپ کنارے شامل ہیں، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ تعلیمی میدان میں سرگرم رہے اے لیول کے طلبہ کو ڈرامہ اور انگلش لٹریچر پڑھاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی تصویر وائرل،مداح کیوں نہ پہچان سکے؟
اپنے والد راحت کاظمی کی میراث کو اپناتے ہوئے علی کاظمی نے بھی انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ’باغی‘، ’بدنام‘، ’جال‘، ’جیکسن ہائٹس‘، ’صحرا میں سفر‘، ’مورے سیاں‘ اور ’تو عشق ہے‘ جیسے پراجیکٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی سینئراداکار راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ وائرل تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آ رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راحت کاظمی راحت کاظمی سالگرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راحت کاظمی راحت کاظمی سالگرہ علی کاظمی نے راحت کاظمی کاظمی کی نے والد
پڑھیں:
جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا روح اللہ کاظمی کی شیعہ علماء کونسل کے کنونشن میں شرکت
کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر سید ظل حسنین شاہ کو مبارکباد دی اور پروگرام کے اختتام پر قومی سلامتی، امن و امان، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدرو پرنسپل جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے منعقدہ کنونشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی ، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدرمولانا سید روح اللہ کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر سید ظل حسنین شاہ کو مبارکباد دی اور پروگرام کے اختتام پر قومی سلامتی، امن و امان، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔