Jang News:
2025-07-03@01:55:13 GMT

گلگت بلتستان: کار کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

گلگت بلتستان: کار کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

گلگت بلتستان میں کار گہری کھائی میں جاگری، جس کے  نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق روندو میں شاہراہ بلتستان پر شوت نالے کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

مانسہرہ: کار گہری کھائی میں جا گری، میاں بیوی جاں بحق

ریسکیو کے مطابق سیاحوں کی کار کار کاغان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا ہے۔

 جاں بحق افراد کا تعلق ضلع کھرمنگ سے بتایا گیا ہے جبکہ کار میں سوار افراد اسکردو سے گلگت جا رہے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گہری کھائی میں جا کھائی میں جا گری

پڑھیں:

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ٹریفک حادثات نامعلوم تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے پیش آنے کے بتائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جہلم میں کشمیری پناہ گزینوں کیلیے مختص پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن، تین افسران گرفتار
  • سکردو، شوت پل کے قریب کار کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق
  • اسکردو سے لاپتا پشاور کی سیاح فیملی کا سراغ مل گیا
  • اسکردو سے لاپتہ پشاور کی سیاح فیملی اور گاڑی کا سراغ مل گیا
  • گلگت بلتستان، پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا سراغ لگالیا گیا
  • دریائے سوات میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری
  • گلگت جانیوالی سیاحوں کی گاڑی لاپتہ
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • جڑانوالہ: موٹروے پر حادثے میں دو خواتین جاں بحق، 15 افراد زخمی