پاکستان کی ڈکشنری میں سرینڈر کرنا شامل نہیں: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈکشنری میں سرینڈر کرنا شامل نہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے، گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فورسز کے 600 سے زائد اہلکار شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے مودی اسرائیلی وزیراعظم کی کاپی ہے، بلاول بھٹو پاکستان کا پانی روک دیا جائے تو ہم خاموش کیسے بیٹھیں؟ بلاول بھٹو زرداریانہوں نے کہا کہ طالبان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، عبوری افغان حکومت نے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ دوحہ معاہدے کے بر خلاف ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل پروپیگنڈا عصر حاضر کا ایک پیچیدہ چیلنج ہے، دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار افراد کو سپرد خاک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر اوّل دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، محفوظ مستقبل کے لیے دہشت گردی کو شکست دینا ہو گی، دہشت گردی کے خلاف ملٹری ایکشن کے ساتھ ان علاقوں میں سرمایہ کاری بھی کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، نوجوانوں کو فائر وال کے بجائے تیز رفتار انٹرنیٹ دینے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت ہمارے ساتھ بیٹھے، بات کرے اور مسئلہ کشمیر حل کرے، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی روش ترک کرے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاول بھٹو زرداری کہ پاکستان پاکستان کی نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔