سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی۔
انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاویدمیانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا،ٹرمپ کا دعویٰ وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار سی ڈی اے بورڈ کا بارہواں اجلاس ، دیہی پراپرٹیز، ہاوسنگ سوسائٹیز اور دیگر جائیدادوں پر عائد ٹرانسفر فیس، رجسٹری فیس، اسٹیمپ ڈیوٹی کا...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خطے میں امن و استحکام
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک خوشخبری اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے، جو نہایت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا اپنی بلند ترین سطح تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران حکومت کی بہترین معاشی حکمت عملی کے باعث معیشت نے بتدریج ریکوری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ملک میں سازگار کاروباری ماحول کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
آخر میں وزیراعظم نے اس کامیابی پر حکومت کی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Post Views: 4