سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری، پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبے مکمل کریں گے، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی توسیع اور سیف سٹی منصوبہ ترجیحات ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے صوبے کے عوام کو خوشخبری دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاس آب کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، حب کینال کی بحالی کے لیے3.1 ارب جبکہ شہداد کوٹ واٹر سپلائی کے لیے 2 ارب روپے رکھے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والا پلانٹ بھی مکمل کیا جائے گا، سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے، مالکانہ حقوق خواتین کو دے کر انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی امداد اور بحالی کے لیے 21.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کل 3642 منصوبوں میں سے 3161 جاری اسکیمیں اور 481 نئی اسکیمیں شامل ہیں، 119.5 ارب روپے خصوصی ترقیاتی اقدامات کے لیے رکھے گئے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارب روپے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنا اور مزید 500 بسیں لاناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔