حکومتِ پنجاب کا راولپنڈی کے عوام کو شاندار تحفہ، اڈیالہ پارک میں جدید ترقیاتی کام تیزی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
حکومتِ پنجاب کا راولپنڈی کے عوام کو شاندار تحفہ، اڈیالہ پارک میں جدید ترقیاتی کام تیزی سے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)حکومتِ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کی عوام کی سہولت کے لئے ایک احسن اقدام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر شہر میں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی اڈیالہ پارک کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے،جدید سہولیات سے آراستہ کرنے،اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے وفد کے ہمراہ اڈیالہ پبلک پارک کا خصوصی دورہ کیا،وفد میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی،ڈائیریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے احسان اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، وفد نے اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن کے کام کا بغور جائزہ لیا اور پارک کے مختلف سیکشنز کا دورہ کا،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی جانب سے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی کو اڈیالہ پارک کی تزین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کام کے متعلق آگاہ کیا گیا،کام کا جائزہ لیتے ہوئے پارک کے خدوخال کو مزید بہتر بنانے بارے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،
اس موقع پر احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی عوام کو بہترین تفریحی سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے پی ایچ اے دن رات کوشاں ہے، انھوں نے کہا کہ اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن کا کام زور و شور سے جاری ہے،اڈیالہ پارک میں عوام میں صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی میسر آئیں گی،ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ اڈیالہ پارک میں جوگنگ اور سائیکلنگ ٹریک،اوپن ائیر جم،منی گالف ایریا،ان ڈور گیم ہال،کرکٹ ایریا کے ساتھ فٹسال ایریا کی سہولت میسر ہو گی،انھوں نے بتایا کہ پارک میں ٹینس کورٹ، اے ٹی وی ٹریک سکیٹنگ رِنگ بھی موجود ہو گا۔
ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ اڈیالہ پارک میں عوام کے دیکھنے کے لئے ایک خوبصورت پانی کا تالاب بھی بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بچوں کے لئے پلے ایریا، شاندار طرزِ تعمیر کا کیفے،زپ لائن اور پینٹ بال جیسی تفریحی سہولیات سے بھی پارک کو آراستہ کیا جائے گا۔احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن کے کام میں عوام کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت کے تمام پہلووں کو متعارف کروانے پر کام ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی عوام کو سہولیات میسر کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،امید کرتے ہیں کہ اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن عوام کے لئے بہترین تفریحی مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی کی جانب سے پارک کی اپ گریڈیشن کے کام کو سراہا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس سوات میں سیاحوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟ پشاور ہائیکورٹ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردیے پاکستان کی چین میں منعقد ہونے والے عالمی پائیدار نقل وحمل سمٹ فورم میں شرکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپ گریڈیشن کے کام اڈیالہ پارک میں احمد حسن رانجھا ڈی جی پی ایچ اے عوام کو کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے سروے ٹیموں کو انتھک محنت پر شاباش دی اور ہدایت کی کہ شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ کسی فرد کی حق تلفی مجھے گوارا نہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق فلڈ سروے 27 اضلاع میں 1602 ٹیموں پر مشتمل 10 ہزار ارکان کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو گھر گھر جا کر متاثرین کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں۔
اب تک 61,016 متاثرین سیلاب کی تفصیلات حاصل کی جا چکی ہیں جبکہ 42,120 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار
سروے میں 50,421 ایکڑ متاثرہ اراضی، 18,086 مکانات اور مویشیوں سے محروم 810 افراد کا اندراج کیا گیا۔ مزید برآں 5,813 ہلاک شدہ مویشیوں کی تفصیلات بھی جمع کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اربن یونٹ، لائیو اسٹاک، ایگریکلچر، ریونیو محکمے اور پاک فوج کے جوان سروے ٹیموں میں شامل ہیں۔ تصدیق کے بعد آئندہ ہفتے متاثرین کی مالی امداد کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مالی معاونت بینک آف پنجاب کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سروے سیلاب متاثرین وزیراعلیٰ مریم نواز