’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بیجنگ:حال ہی میں، متعدد معروف چینی مشروبات کے برانڈز نے بیرون ملک اسٹاک مارکیٹس میں اپنے اسٹاک لسٹ کروا کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔ 2 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی برانڈز اپنی کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور ثقافتی ورثے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیرون ملک صارفین کی حمایت حاصل کر رہے ہیں جو چین اور بیرونی ممالک کو مربوط کرتی ہے۔ چین کے مکمل صنعتی نظام، منصفانہ اور کھلی منڈی کے ماحول اور طویل مدتی اختراعات اور تحقیق و ترقی کی بدولت “میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چینی برانڈز” تک، یہ سب اعلیٰ معیار کی ترقی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی سطح پر جانے والے چینی برانڈز عالمی صارفین کے لیے مزید انتخاب فراہم کرتے ہیں۔ چین چینی مارکیٹ میں داخل ہونے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور مل کر ترقی کرنے کے لیے غیر ملکی اعلیٰ معیار کے برانڈز کا بھی خیر مقدم کرتا ہے، تاکہ تمام ممالک کے لوگ معاشی عالمگیریت سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی برانڈز
پڑھیں:
پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق، پرامن احتجاج اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یہ عزم آئینی ذمے داری کے ساتھ کشمیری عوام سے پاکستان کے اخلاقی وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے کا ہتھیار بنا رکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور شہری آزادیوں کا انکار تشویشناک ہے۔ بھارت آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی ذمے داریوں کو تسلیم کرے۔
ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے احترام میں مضمر ہے۔