ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں پہلا قدم فتح کے ساتھ رکھا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: ومبلڈن اوپن 2024 میں دنیائے ٹینس کے بڑے نام میدان میں اُتر چکے ہیں، اور ابتدائی راؤنڈ میں شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ اور اٹلی کے جینک سنر نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
24 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ نے اپنی مہم کا آغاز فرانس کے الیگزینڈر مولر کے خلاف کامیابی سے کیا۔ جوکووچ نے چار سیٹس پر مشتمل سخت مقابلے میں 1-6، 7-6، 2-6 اور 2-6 سے فتح حاصل کی اور ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا۔
ادھر رواں سال کے آسٹریلین اوپن چیمپئن جینک سنر نے بھی فاتحانہ آغاز کیا۔ انہوں نے ہم وطن لوکا نارڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6، اور 0-6 سے شکست دے کر باآسانی اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
دیگر مقابلوں میں بھی کئی نامور کھلاڑیوں نے میدان مارا۔ انگلینڈ کے جیک الیگزینڈر ڈریپر، امریکا کے ٹومی پال اور بینجمن ٹوڈ شیلٹن، آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور، اور وائلڈ کارڈ انٹری کے حامل برطانوی کھلاڑی ڈین ایوانز بھی کامیابی کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ اس سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن اوپن کے سنسنی خیز مقابلے لندن میں جاری ہیں، جہاں دنیا بھر سے آئے کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں، اور شائقین کو ہر روز کچھ نہ کچھ نیا اور دلچسپ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں، سڑکیں بنی نہیں ہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا ہے، ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا برا حال کر رکھا ہے، اورنج لائن میں بھی پورے اورنگی کو کور نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، گاؤں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے، یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کیے جارہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے کراچی شہر کو آزادی دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی نے دھاندلی کرکے اپنا میئر بنایا، بلدیاتی انتخابات جیت کر لوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، ابھی تک پیپلزپارٹی نے ٹاؤن کو اختیارات منتقل نہیں کیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کچرا اٹھانے کے اختیارات بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤنز کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، سٹی وارڈنز کو استعمال کرکے کام میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنے ٹاؤن میں اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، جماعت اسلامی کے تحت تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نارتھ ناظم آباد میں کچھ بلاک کے لوگ شکایت کر رہے ہیں، ٹاؤن چیئرمین وہاں پر بھی کام کریں، شہر کی اونر شپ لیں۔ان کا کہنا تھا 12 سے 15 سال سے کراچی کے بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، 15 سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، سیوریج کا نظام بھی ٹاؤن کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر لیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو روزگار سے دور کر دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا تعلیم خیرات نہیں یہ ہمارے بچوں کا حق ہے، جنریشن زی دنیا میں انقلاب لا رہی ہے، اسی جنریشن زی کو مایوس کیا جا رہا ہے، جنریشن زی اگر مایوس ہوگئی تو پھر غلط راہ پر لگے گی، جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے جنریشن زی کو باصلاحیت بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا حکومت سے کہنا چاہتا ہوں ہمیں کام کرنے دو، قبضہ کی سیاست اور کرپشن بند کرو، جماعت اسلامی تیاری کر رہی ہے اگر لوگ ہمارے ساتھ نکلے تو آپ کو جانا ہو گا۔