ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔
کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔
کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: تاجر کے گھر 13 کروڑ روپےکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔
26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔
تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔
تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
تفیتشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ یسرا ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہے ، جبکہ اس کی بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
فوٹیج میں متاثرہ تاجر سالک کو گھر کے سامنے گاڑی پر کپڑا ڈالتے دیکھا گیا اسی دوران ایک کالی گاڑی نظر آئی، گاڑی سے پہلے 2 برقعہ پہنچی خواتین اور پھر مرد سالک کے قریب آئے ۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر سالک کے گھر میں داخل ہوئے، ایک برقعہ پہنے خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی نظر آیا اور ملزمہ کو واپسی میں بھرا بیگ لے جاتے بھی دیکھا گیا۔