ٹک ٹاکرکاشف ضمیر اسلحے کی نمائش کرنے پرایک بار پھرگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025) ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکو ایک بارپھر اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتارکرلیا گیا، سی سی ڈی نے کاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لیکران سے بھی اسلحہ قبضہ میں لے لیا، ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے گرفتارکیا، کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔
ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ کاشف ضمیر کی چندروز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پرپولیس نے ٹک ٹاکرکاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کئے تھے۔ پولیس کی جانب سے کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔(جاری ہے)
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی تھیں۔ چند روز قبل بھی باٹا پور پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا ملزم عدنان علی اورسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم عبدالرحمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے تھے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پولیس یونیفارم پہن کر تصویر اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تھی۔ خیال رہے کہ دوماہ قبل بھی پنجاب پولیس نے پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کیا تھا۔سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والا پولیس کانسٹیبل بھی زیرحراست میں لے لیا گیا تھا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیلئے پیسوں سے بھری ٹرے تھامے اسٹیج کے پاس کھڑا ہے اور ٹک ٹاکر اس ٹرے سے پیسے اٹھا کر قوال اور رقصاؤں پر نچھاور کر رہاتھا۔ویڈیووائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکرکیخلاف قلعہ گجر سنگھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور کانسٹیبل خرم شہزاد کے خلاف پولیس آرڈر 2002ء کی دفعہ 115 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ خرم شہزاد اور کاشف ضمیر پولیس کی تضحیک کا باعث بنے اور اے آئی کا استعمال کر کے جھوٹے بیانیے کا پرچار کیاتھا ان کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء (پیکا) کے سیکشن 13 (الیکٹرانک جعل سازی) اور 26 (جعل سازی) اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 اور 201 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا پر مقدمات درج کاشف ضمیر کی نمائش سی سی ڈی ٹک ٹاکر کے خلاف کے تحت
پڑھیں:
کراچی: ڈیفنس سے 6 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق 6 ملزمان پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے پکڑے گئے، اس موقع پر ملزمان نے پولیس اہلکار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وردیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وردی کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔