Express News:
2025-07-03@04:14:36 GMT

لاہور سے معروف ٹک ٹاکر ایک مرتبہ پھر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔

کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔

کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کاشف ضیر کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے اور انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاشف ضمیر

پڑھیں:

ملازمت کیلیے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار

لاہور:

شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون  کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم  نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے  ۔

ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لاہور ایف آئی اے سرفراز خان ورک نے اس حوالے سے کہا  کہ روزگار کے جھوٹے خواب دکھا کر انسانوں کی تجارت ناقابلِ برداشت ہے۔  انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈ
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار
  • ’آئندہ ڈالا کلچر یا اسلحے کی نمائش نہیں کروں گا‘، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے توبہ کرلی، ویڈیو وائرل
  • ٹک ٹاکرکاشف ضمیر اسلحے کی نمائش کرنے پرایک بار پھرگرفتار
  • معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتارکرلیا گیا
  • ملازمت کیلیے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • مقدمات کی دستاویزات کی نقول کیلیے فواد چودھری کی درخواست خارج
  • جعلساز پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار ، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد
  • 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا