data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدید سائنسی تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ بھارت میں بسنے والے نصف سے زائد افراد کا نسلی تعلق درحقیقت قدیم ایرانی کسانوں سے جڑا ہوا ہے، جو ہزاروں سال قبل برصغیر میں آ کر آباد ہوئے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تحقیق نہ صرف جنوبی ایشیا کی آبادی کے نسلی پس منظر پر نئی روشنی ڈالتی ہے بلکہ اس سے خطے کی قدیم تہذیبوں کی جڑیں بھی واضح ہوتی ہیں۔

یہ سائنسی تحقیق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی معروف یونیورسٹی برکلے سے منسلک انسانی جینیات کی ماہر ڈاکٹر ایلسی کرڈوتکف اور ان کی بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بھارت بھر سے جمع کیے گئے لاکھوں افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا اور اسے دنیا بھر کے دیگر نسلی گروہوں کے ڈیٹا بیس سے موازنہ کیا۔

یہ تحقیقی عمل کئی برس پر محیط رہا اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ بھارت کی موجودہ آبادی کی جینیاتی ساخت میں ایرانی کسانوں کا نمایاں اثر پایا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تقریباً 5 سے 7 ہزار سال قبل ایران سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے ہندوستان کا رخ کیا، جہاں انہوں نے کاشتکاری کو فروغ دیا اور مقامی افراد سے اختلاط کے نتیجے میں ایک نئی نسلی اکائی وجود میں آئی۔ یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے برصغیر میں زراعت کی بنیاد رکھی اور وقت کے ساتھ ساتھ تہذیب و تمدن کے بنیادی ستون بنے۔

تاہم ایرانی کسانوں کے بعد برصغیر میں وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے جنگجو قبائل کا داخلہ ہوا، جن کے جینیاتی اثرات بھی آج کی بھارتی آبادی میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان قبائل کی نسل بعد میں آریہ کہلائی، جنہوں نے سماجی نظام کی بنیاد رکھی اور طبقاتی تقسیم (ذات پات) جیسے ڈھانچے کو جنم دیا، جو آج بھی بھارتی معاشرے میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موجودہ بھارتی باشندوں میں افریقی نسل کے عناصر بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق تقریباً 50 ہزار سال قبل افریقی خطے سے آنے والے ابتدائی انسانوں کی ایک شاخ نے جنوبی ایشیا میں آ کر سکونت اختیار کی۔ ان شکاری قبائل کی اولاد نے بعد ازاں ایرانی کسانوں سے اختلاط کیا اور یوں سندھ کی وادی میں ایک عظیم تہذیب کی بنیاد رکھی گئی، جو دنیا کی قدیم ترین شہری تہذیبوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔

یہ تہذیب زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی۔ یوریشین اسٹیپی کے جنگجو قبائل، جن کا تعلق شمالی و مغربی ایشیا سے تھا، اس خطے میں داخل ہوئے اور تباہی پھیلائی۔ ان کے حملوں کے باعث وادی سندھ کے بیشتر باشندے ہجرت پر مجبور ہوئے، جن میں سے بڑی تعداد نے جنوبی ہندوستان میں پناہ لی۔

تحقیق میں یہ پہلو بھی سامنے آیا کہ اگر پاکستان میں بھی اسی پیمانے پر ڈی این اے تجزیہ کیا جائے تو ممکن ہے کہ پاکستانی باشندوں کی اکثریت کا تعلق بھی قدیم ایرانی، عرب اور وسطی ایشیائی نسلوں سے جڑا ہوا نکلے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ تاریخی روابط، تجارتی راستے اور مذہبی اثرات نے پاکستانی جینیاتی وراثت کو متنوع اور کثیر النسل بنایا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایرانی کسانوں

پڑھیں:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام

 

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔
سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔
اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک بھر میں 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن فعال کردی گئی ، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد طلب کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ اب تک300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بونیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے روانہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
  • بشریٰ انصاری کی پہلی شادی میں کتنا خرچ آیا؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف 
  • انٹارکٹکا میں پرندوں سے ملنے والے برڈ فلو وائرس کا جینیاتی کوڈ تیار
  • ایرانی مسلح افواج کا امریکا اور اسرائیل کو نیا انتباہ کیا ہے؟
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام
  • ویرات اور روہت کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا بڑا انکشاف
  • کون سے کیمیکلز نوعمر افراد میں وزن کم کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟ نئی تحقیق
  • زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے معاہدہ طےپاگیا
  • پاک بھارت جنگ میں کس ملک نے کس کی زمین پر قبضہ کیا؟ بڑا انکشاف
  • زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے معاہدے پر دستخط، کسانوں کو کیا فائدہ ہوگا؟