دفاعی بجٹ میں اضافے کو واپس لیا جائے تاکہ اس کا بوجھ ملکی عوام سے ہٹ جائے، علامہ باقر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ایک بیان میں صدر مجلس وحدت مسلمین سندھ نے کہا کہ مافیاز کے خلاف آپریشن کئے بغیر عوامی سہولیات نہیں دی جاسکتی، پیڑول کی قیمتوں کے اضافے کے ساتھ پڑھنے والی ایشاء کی قیمتیں مذید بڑھ جاتی ہیں جبکہ اس میں کمی پر وہی قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی خستہ حالی پر رحم کرے، راتوں رات پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پیٹرول قیمتوں میں کمی کے ساتھ ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرے، ملک میں کوئی معاشی نظام و پالیسی نظر نہیں آتی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور ہماے ملک میں اضافہ نا اہل حکومت اپنا اضافی بوجھ عوام پر ڈال کر مزید عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، حکومتی مشینری بشمول عسکری قیادت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مذزید پریشان کررہے ہیں، ملکی عوام فاقوں سے مر جائے گی تو آپ کس عوام کا دفاع کریں گے، دفاعی بجٹ میں اضافے کو بھی واپس لیا جائے تاکہ اس کا بوجھ ملکی عوام سے ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کے خلاف آپریشن کئے بغیر عوامی سہولیات نہیں دی جاسکتی، پیڑول کی قیمتوں کے اضافے کے ساتھ پڑھنے والی ایشاء کی قیمتیں مذید بڑھ جاتی ہیں جبکہ اس میں کمی پر وہی قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ حکومت ملکی عوام کو مہنگائی کے بحران سے چھٹکارا دلائے، بجلی گیس اور ایشائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ و شہری حکومت کراچی کی خستہ حالی پر رحم کریں، سارا ملبہ وفاقی بجٹ پر ڈال کر اپنی جان نہ چھڑائیں، شہر ی پانی، بجلی، گیس سمیت عدم تحفظ کا شکار ہیں، آئے روز ہزاروں لوگ کسی نہ کسی جرم کا شکار ہو رہے ہیں، شہری اپنے حقوق اور تحفظ سے محروم ہیں، ایسا لگتا ہے شہریوں کو منظم منصوبہ بندی کرکے مجرم بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اشیائے ضروریہ کی کمی بھی اسی تناسب سے جائے، شہر میں موجود لینڈ، ٹراسپورٹ، پانی، کے الیکٹرک، گراں فروش و دیگر مافیاز کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ملکی عوام کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ
احسن عباسی:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کےاعلان کے بعدشہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کامطالبہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیزل 12روپے 84پیسے سستا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے99پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوسکااور لائٹ ڈیزل 8روپے20پیسےاور مٹی کاتیل 7روپے19پیسے سستاہوا ہے۔
شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی جائے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی کابڑاحصہ پیٹرول کے اخراجات کی نذرہوجاتاہے۔