پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کیلئے نتیجہ خیز شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کیلئے نتیجہ خیز شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف اور جامع شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویلا میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ میں شرکت کی اور کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیرخزانہ نے عالمی ترقیاتی تعاون کو مثر بنانے، مالیاتی نظام میں اصلاحات اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس جی ڈیز) کے حصول کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف اور بامقصد شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے، ترقی پذیر ممالک کو مالیاتی رسائی میں آسانی، خصوصا بلینڈڈ فنانس کے مواقع بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اب صرف وعدوں پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا بلکہ عمل درآمد کے لیے فوری، ٹھوس اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین نکاتی حکمتِ عملی بھی پیش کی اور زور دیا کہ ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنا، ترقیاتی منصوبے مقامی ضروریات و ترجیحات کے مطابق ترتیب دیے جائیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آ سان اور بلینڈڈ فنانس تک رسائی، نرم شرائط اور مشترکہ مالیاتی ماڈلز کو فروغ دیا جائے اورنتائج پر مبنی شراکت داری اور ترقیاتی تعاون کو قابل پیمائش اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شراکت داری نتیجہ خیز
پڑھیں:
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) پی آئی ٹی بی کے حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے سروس کے حصول کیلئے اب تک 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد درخواستیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جلد نمٹا دی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہریوں کو خدمات کے حصول میں مدد فراہم کرنے کیلئے اب تک ہزاروں نوجوان بطور دستک فسیلیٹیٹر رجسٹر ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے پنجاب بھر میں عوام کو 70 سے زائد خدمات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر کی جا رہی ہے اور اب شہریوں کو ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، فرد برائے ریکارڈ، رجسٹری کی کاپی سمیت دیگر خدمات کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
شہری موبائل فون سے دستک ڈورسٹیپ ڈیلیوری ایپ یا 1202 ہیلپ لائن پر کال کر کے بھی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام سرکاری خدمات تک رسائی کو نہایت آسان اور تیز تر بنا رہا ہے جو عوام کے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ گڈ گورننس اور مؤثر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔