data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: (کامرس رپورٹر)کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نامزد چیف ایگزیکٹوآفیسر سید عامر علی نے سخت نصابی مراحل اورریسرچ کی تکمیل کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی (PhD)کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ یہ قابلِ ذکر سنگِ میل عبور کرکے سید عامر علی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر نامزد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔اس طرح انہوں نے کارپوریٹ لیڈرشپ میں اعلیٰ تعلیم اور اسٹریٹجک اسٹینڈڈرز کی ایک مثال قائم کی ہے۔ سید عامر علی کی ڈاکٹریٹ کا تحقیقی مقالہ “اسلامک ڈیجیٹل بینکنگ میں ایکو سسٹم کے ذریعے ایس ایم ای فنانسنگ”کے عنوان سے ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ شریعت کے ااصولوںپر مبنی مالیاتی نظام اور ڈیجیٹل انوویشنزکے امتزاج سے ابھرتی ہوئی معیشتوں، خاص طورپر پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs)کو سرمایہ تک رسائی کیسے حاصل ہوسکتی ہے۔ان کی ریسرچ جامع، اخلاقی اور ڈیجیٹل طورپر چلنے والے مالیاتی سلوشنز کو فعال کرنے کے میزان بینک کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔یہ ڈاکٹریٹ کی کوالیفکیشن ڈاکٹر عامر علی کے ممتاز تعلیمی اور پیشہ ورانہ پروفائل میں اضافہ ہے۔ سید عامر علی ایک چارٹرڈ اکائونٹنٹ(گولڈ میڈلسٹ)، سی ایف اے چارٹر ہولڈر، ایم بی اے (گولڈ میڈلسٹ)اور سافٹ ویئر انجنئیرنگ کے ساتھ ایل ایل بی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سید عامر علی

پڑھیں:

عامر خان ’ذہن کی صفائی‘ کے لیے کس راستے پر چل رہے ہیں؟

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے این ڈی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ’جے جوان‘ میں کہا ہے کہ وہ مذہبی ہیں اور تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، کیونکہ سب ایک ہی خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے

اس پروگرام میں عامر خان نے کہا کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے۔ بڑے شعور سے جڑنا ہی خدا سے جڑنا ہے۔

60 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ حال ہی میں مراقبہ (میڈیٹیشن) شروع کر چکے ہیں اور ’دا اجی میڈیٹیشن‘ کی مشق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل جیسے اسکواش کھیلنا بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے کیونکہ اس سے ذہن بالکل صاف ہو جاتا ہے۔

عامر خان اس پروگرام میں 2 دہائیوں بعد شریک ہوئے، اس سے قبل وہ کارگل جنگ میں بھارت کی فتح کے فوراً بعد ’جے جوان‘ میں آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکواش جے جوان عامر خان مذہب مراقبہ میڈیٹیشن

متعلقہ مضامین

  • چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی
  • پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی
  • ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے،آئی سی سی آئی
  • کیش لیس پاکستان کیلئے حکومتی اقدامات کے بعد ڈیجیٹل والیٹس میں تیزی سے اضافہ
  • ڈیجیٹل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے بل قومی اسمبلی میں پیش
  • بھارت کی ایک اور سبکی ۔۔۔اورپاکستان نےایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی
  • زراعت کا ڈیجیٹل سفر، جنگلات نظر انداز
  • پاکستان کا ارب پتی بزنس ٹائیکون اور خاندان کون؟ فہرست سامنے آگئی
  • عامر خان ’ذہن کی صفائی‘ کے لیے کس راستے پر چل رہے ہیں؟
  • شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا