قازقستان میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آستانہ (صباح نیوز)قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔قازقستان کے صدر نے نئے قانون پر دستخط کر دیے، اس قانون کے تحت ایسے کپڑوں پر پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ ہو۔اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صرف مذہبی لباس پر نہیں بلکہ ہر اس لباس پر عائد ہوگی جو چہرہ مکمل چھپا دے اور کسی کی شناخت
میں رکاوٹ بنے۔ البتہ طبی، موسمی، کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران ایسے لباس کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ قازقستان سے قبل وسطی ایشیا کے کچھ دیگر ممالک بھی خواتین کے نقاب یا حجاب پہننے پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔یہ اقدام وسطی ایشیا میں اسلامی لباس کے خلاف بڑھتی ہوئی سرکاری پالیسیوں کا حصہ ہے، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان جیسے ممالک بھی ایسے ہی قانون نافذ کرکے پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
برطانیہ میں مٹاپے پر قابو پانے کے لیے پروموشنل ڈیلز پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے مٹاپے کی بڑھتی شرح پر قابو پانے اور خصوصاً بچوں کو بچانے کے لیے مضر صحت کھانے پینے کی اشیا پر لگنے والی ڈیلوں پر پابندی عائد کردی۔ اس فیصلے کے تحت مشہور ایک کے ساتھ ایک فری جیسی ڈیلیں اب سپر مارکیٹس، ہائی اسٹریٹ دکانوں اور آن لائن ریٹیلرز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ اقدام کئی برس سے زیرِ غور تھا تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث حکومت اسے مؤخر کرتی رہی ، تاہم اب برطانوی وزرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مٹاپے کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر بچوں کے مٹاپے پر قابو پانے کے لیے یہ قدم ناگزیر ہوگیا ہے۔