data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) گمبٹ میں ظلم کی انتہا شادی شدہ شخص کا رشتہ نہ دینے پر تنیوں بہنیں اغوا متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کے لئے پریس کلب خیرپور پہنچ گیا گمبٹ کے علاقے غریب آباد کی رہائشی حاجران زوجہ محمد بخش سومرو اور کھوڑو شہر کے رہائشی عروسہ سومرو زوجہ آصف سومرو نے پریس کلب خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہن زنیت سومرو کا رشتہ نہ دینے پر ساجدہ کھوڑو نے اپنے بہنوئی ضیاء کھوڑو اور شبیر کھوڑو نے میری تینوں بہنیوں شیرین سومرو، زنیت سومرو اور سارہ سومرو کو اغوا کرکے لے گئے اور ہمیں قتل کرنے سمیت دیگر نوعیت کی دھکمیاں دے رہے ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ ساجدہ کھوڑو کا چال چلن ٹھیک نہیں ہے اس نے میری بہن شیرین پر جادو کرکے اس سے دوستی کرکے ہمارے گھر پر 8 سال ذبردستی ہمارے گھر پر رہی اور پھر اپنے شادی شدہ بہنوئی ضیاء کھوڑو کے لئے زنیت سومرو کا رشتہ مانگا رشتہ نہ دینے پر میری تنیوں بہنیوں کو اغوا کرلیا ہے جسکے باعث میرے والد محمد بخش سومرو کو دل کے دورے پڑنے سے اسپتال میں زیر علاج ہے ساجدہ کھوڑو کے جرائم پیشہ عناصروں سے رابطہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رشتہ نہ دینے پر

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ریپ اور اغوا کیس میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شالم غوری کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے پر 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے سنائی گئی سزا شواہد میں تضادات اور متاثرہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ متاثرہ لڑکی نے خود عدالت میں بیان دیا کہ اُس نے غلطی سے ملزم کو شناخت کیا تھا، جبکہ فرانزک شواہد کے تحفظ اور ان کے اندراج میں کئی واضح خامیاں موجود تھیں جو استغاثہ کے مقدمے پر سوالیہ نشان چھوڑتی ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون 2022 میں لڑکی کے اغوا کے الزام میں سلیم نامی شخص اور دو دیگر افراد پر مقدمہ درج ہوا تھا، جبکہ انویسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر قمر اعجاز نے عدالت میں تسلیم کیا کہ فرانزک نمونے محمد اعجاز کے نام سے بھیجے گئے، جو ان کی جانب سے ایک سنگین کوتاہی تھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایسی صورتحال میں ملزم کو شک کا فائدہ دیا جانا قانون کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ لہٰذا سزا کے خلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے شالم غوری کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر لالہ رحمن کے بھائی انتقال کرگئے
  • امیرجماعت اسلامی باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • سکھر،جے یو آئی کے تحت سندھ گرینڈ امن جرگے کا انعقاد
  • یو این ڈی پی کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر علی الیبات کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں
  • رحیم یارخان: اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات، 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد اغوا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ریپ اور اغوا کیس میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار
  • صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا
  • سیلاب سے متاثرہ خواتین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم
  • بااثر افراد کا ظلم؛ بکریاں کھیت میں چھوڑنے سے منع کرنے پر کلہاڑیوں سے شہری کا قتل