سام سنگ کی اپنے اسمارٹ فونز کیلئے اہم اپ ڈیٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز کے لیے اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ون یو آئی 8 بیٹا ورژن جاری کر دیا ہے، تاہم اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 7 کا مکمل اجرا ابھی باقی ہے۔
کورین کمپنی مرحلہ وار اپنی گلیکسی ڈیوائسز کے لیے ون یو آئی 7 کی دستیابی کو وسعت دے رہی ہے، اور اب یہ اپ ڈیٹ سام سنگ گلیکسی A06 فور جی کے لیے بھی دستیاب کر دی گئی ہے۔
گلیکسی A06 فور جی کو ون یو آئی 7 کا مستحکم ورژن A065FXXU4BYF6 فرم ویئر کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جسے انسٹال کرنے کے لیے تقریباً تین جی بی کا ڈاؤن لوڈ درکار ہے۔
اس اپ ڈیٹ میں یوزر انٹرفیس کی بہتری اور نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جب کہ سام سنگ نے اس ڈیوائس کے لیے مئی 2025 کا اینڈرائیڈ سیکیورٹی پیچ بھی جاری کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔