اسلام آٰباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔

شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بار پھر نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس نئی کارروائی کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے سندھی اجرک کے ڈیزائن والی اور بڑے سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے اس مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ لگوانے کا حکم جاری کر دیا جاتا ہے، جو عوام کے لیے نہ صرف مہنگا ہے بلکہ غیر ضروری مالی دباؤ بھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل اب ایک آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری نمبر پلیٹ 1850 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اسی قسم کی پلیٹ تقریباً 600 روپے میں دستیاب ہے۔

عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نمبر پلیٹس کے معاملے پر کوئی واضح، یکساں اور مستقل پالیسی بنائی جائے، تاکہ بار بار کی مہمات اور چالانوں سے عوام کو نجات مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار
  • وفاقی دارالحکومت میں‌موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
  • موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا پڑے گا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق