مودی سرکار کی خارجہ پالیسی نعرے بازی تک محدود
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کانگریس رہنما پرمود تیواری نے مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی ملک ایسا نہیں تھا جس نے بھارت کی کھل کر حمایت کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی محض نعرے بازی تک محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں نام نہاد جمہوری ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران کسی بھی ملک کی جانب سے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں کی گئی ، اس کے برعکس پاکستان کے سفارتی تعلقات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اس وقت شدید تنقید کا شکار ہے اور بھارت دن بدن تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ کانگریس رہنما پرمود تیواری نے مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی ملک ایسا نہیں تھا جس نے بھارت کی کھل کر حمایت کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ترکی جیسے طاقتور ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ مودی کا ’’اب کی بار، ٹرمپ سرکار‘‘ کا نعرہ بھی ناکام رہا جب ٹرمپ نے آپریشن سندور کے دوران بھارت سے دوری اختیار کی۔ پرمود تیواری نے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے ثالثی کا دعویٰ کر کے پاکستان کو برابر کا فریق تسلیم کیا۔ مودی صرف غیر ملکی دوروں میں مصروف رہے، لیکن ان دوروں سے بھارت کو کوئی ٹھوس سفارتی فائدہ نہیں پہنچا۔ آپریشن سندور کے دوران عالمی طاقتوں کی خاموشی نے واضح کر دیا ہے کہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی ناکام ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مودی سرکار کی خارجہ پالیسی آپریشن سندور کے دوران
پڑھیں:
لطیف آباد: آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا
5افراد جاں بحق، متعدد مزدورزخمی، لغاری گوٹھ میں کارخانہ تباہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیا اور کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد دی جائے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی، کمشنر و ڈی سی حیدرآباد سے فوری حقائق نامہ طلب کرتے ہوئے فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔