مالی سال 2024-2025 میں حکومت تجارتی خسارے سمیت اہداف حاصل کرنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وفاقی حکومت گذشتہ مالی سال2024-2025 میں برآمدات و درآمدات، ٹیکس وصولیوں اور تجارتی خسارے سمیت اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2024-2025 کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل نہ کرسکی اسی طرح وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کیسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال برآمدات حکومتی ہدف سے کم،درآمدات اور تجارتی خسارہ زیادہ رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-2025 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ حکومت نے برآمدات کا ہدف 32 ارب 34کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-2025 میں ملکی درآمدات 58 ارب 38کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال درآمدات کا حکومتی ہدف 57 ارب 28کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رکھا گیا تھا اسی طرح تجارتی خسارہ 26 ارب27 کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہا۔
رپورٹ کے مطابق ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر تھا، گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں4.
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات میں 6.57 فیصدکا اضافہ ہوا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گزشتہ مالی سال مالی سال 2024 2025 تجارتی خسارے لاکھ ڈالرز کے مطابق
پڑھیں:
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
کراچی:چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔
اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔
خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔
موصول شدہ نئے برآمدی آرڈر کے تحت پاکستانی کمپنی مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔
خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مذکورہ پاکستانی کمپنی عالمی معیارات کے مطابق پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔