بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔
تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے مرحومہ کے گانے اور فلمیں چلانا شروع کر دیں، جو ان کے بقول بے سود عمل ہے۔
مفتی طارق مسعود نے کہا کہ فنکار اپنی ظاہری خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن موت کے بعد سب کچھ ختم ہوجاتا ہے، اور شہرت راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے تب لوگ کیوں نہیں بنواتے اس میت کے ساتھ سیلفی اور کیوں اس کے ساتھ دفن ہونا نہیں چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلموں کے مرنے پر دعائے مغفرت کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہی ردِ عمل ظاہر کریں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفتی طارق مسعود
پڑھیں:
بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا
کراچی:بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہمارے پلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران پورے وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلی، کسی قسم کا کوئی اشارہ کیا نہ ہی فقرے بازی کی، پاکستانی پلیئرز نے نازیبا باتیں کیں جوکہ مجھے کھلاڑی آکر بتاتے تھے مگرمیں یہاں وہ نہیں بتا سکتا۔
نوہینڈ شیک پالیسی مستقبل میں جاری رکھنے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک کی ٹیم سے صرف ملٹی نیشن ایونٹس میں کھیلتے ہیں اور ابھی دلی دور ہے، اس لیے قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ایک سوال پر سوریا کمار نے کہا کہ جب میں اپنے پلیئرز ، ان کی صلاحیتوں، انہیں پریکٹس اور گیم پر فوکس کرتا دیکھوں تو اسی کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ کوئی مسابقت باقی نہیں رہی۔