حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامک سیونگ اکاوٴنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر اکاوٴنٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کر دیا ہے۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرٹیفکیٹس پر منافع منافع کی شرح
پڑھیں:
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، قومی اسمبلی کے 336 اراکین میں سے 333 اراکین ایوان کا حصہ ہیں جبکہ خواتین کی 3 مخصوص نشستیں خالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان میں جماعتی پوزیشن جاری کردی گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مطابق مسلم لیگ (ن) کی کل نشستیں 123 ہو گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 13 مخصوص نشستیں ملی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کو 4 مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کل نشستیں 74 ہوگئی ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ایم کیوایم کی قومی اسمبلی میں کل نشستیں 22 ہیں جبکہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد جے یو آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 10ہوگئی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 336 اراکین میں سے 333 اراکین ایوان کا حصہ ہیں، 3 اراکین کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا، حکومتی اتحاد کو کل 237 اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔
اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 95 ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستیں خالی ہیں۔
جے یو آئی کی صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا، ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو دونوں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ (ن) 2 نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو نام دے گی، مسلم لیگ کی ارم حمید خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنی، بشری انجم بٹ کے سینیٹر بننے کے بعد نشست خالی ہوئی ہے، ارم حمید قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لیں گی۔