— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورت حال بتا دی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 48 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر رپورٹ جاری

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بتادی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1515.

15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1178.05فٹ اور پانی کا ذخیرہ 29 لاکھ 96 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 648.10 فٹ، پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 71 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مقام پر پانی کی آمد کیوسک اور اخراج ترجمان واپڈا ریزروائر میں میں پانی کی کیوسک ہے پانی کا

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم