پشا ور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں، عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، روڈ میپ پر عملدرآمد کرنے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روڈ میپ تقریب سے خطاب میں کہاکہ خراب گورننس کے باعث کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا، میں نے وزیر اعلی بنتے ہی سکولوں میں فرنیچر پورا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں فرنیچر پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ خراب گورننس ہے، سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑا ہے، سکولوں کی کرسیاں سیاسی جلسوں میں استعمال ہوتی ہے، اب ذمہ داروں پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ روڈ میپ منصوبے میں سزا اور جزا کا عمل ہوگا، روڈ میپ کی ہر مہینے نگرانی کروں گا،خراب کارکردگی پر کسی کو ہٹانے میں پھر صفائیاں نہیں دوں گا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کسی کو ہٹاؤں تو صفائیاں دینی پڑتی ہے، اب روڈ میپ میں ہر کسی کی کارکردگی نمایاں ہوگی،کسی کی سفارش نہیں مانوں گا، خراب کارکردگی والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے روڈ میپ تقریب سے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے خطاب میں کہاکہ جہاں پر سیکورٹی سسٹم پر سمجھوتا ہوتا ہے تو عوام متاثر ہوتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے تمام اداروں کو اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صوبے کی ترقی پر اثر انداز ہورہی ہے، جس ادارے کا جتنا اختیار ہےاس کے مطابق دہشتگردی کےخاتمہ میں کردارادا کریں، خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے دو سال کے لئے روڈ میپ جاری کردیا ہے، تقرریاں تبادلے کارکردگی بنیاد پر ہونگے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوگا اور منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری ہوں گے، روڈ میپ میں بروقت ٹاسک پورا کرنے والے اہلکار و محکمے کو انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی سو فیصد فراہمی، 250 بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، حکومت روڈ میپ کے تحت دس ہزار خصوصی افراد کو وظائف دے گی، سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پچاس فیصد کمی لائی جائے گی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ہزار پھلدار، بیس لاکھ جنگلی زیتون کی قلم جاری کی جائے گی، نیو پشاور ویلی میں 14 ہزار رہائشی پلاٹس تیار کیے جائیں گے، اور ایک لاکھ روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس کیخلاف سخت ایکشن، گرفتار کرنے کا حکم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا کہ علی امین روڈ میپ کی جائے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کیخلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں: گورنر خیبر پختونخوا

—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ایمل ولی سے ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پلاسٹک کیلیے عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، مریم نواز
  • گورنر ہماری حکومت کیا ختم کرے گا وہ تو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، علی امین گنڈاپور
  • گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
  • گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں: علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں: گورنر خیبر پختونخوا
  • آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو گرا دیا جاتا ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور کا چیلنج
  • سوات واقعہ: خیبرپختونخوا حکومت فلڈ فائٹنگ آلات خریدے گی