پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری

ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی 9ویں اور 8 ہزار 126 میٹر اونچی اس چوٹی کو سر کیا۔

کامیاب کوہ پیماؤں میں مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ بھی شامل تھے۔

اشرف نے اب پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے: بنا آکسیجن دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی سرباز خان کون ہے؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف صدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں جن میں سے اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے مصنوعی آکیسجن استعمال کیے بغیر ہی نانگا پربت سر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بغیر آکسیجن نانگا پربت سر پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بغیر ا کسیجن نانگا پربت سر پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت نانگا پربت سر کوہ پیماؤں

پڑھیں:

24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سرکرگئے

ویب ڈیسک : 24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا

ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت نے سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے بغیر آکسیجن سپورٹ کے نانگا پربت سر کیا ہے۔سہیل سخی نے آج صبح 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے ہیں، 8 ہزار میٹر سے زائد یہ چوتھی چوٹی ہے، جسے انہوں نے سر کیا ہے۔

پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت سے قبل کے 2، جی 1 اور جی 2 بھی سر کر رکھی ہے۔سہیل سخی نے گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو پر بھی آکسیجن سپورٹ استعمال نہیں کی تھی۔

کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی،اشرف صدپارہ کا اہم اعزاز
  • پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
  • پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ: 24 گھنٹوں میں 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی
  • 24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سرکرگئے
  • نانگا پربت سر کرنے کے دوران ہلاک غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش جاری
  • نانگا پربت پر چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق
  • نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک
  • بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی
  • غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید