پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ: 24 گھنٹوں میں 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کے پانچ کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور ملک کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو سر کر کے نمایاں کارنامہ سرانجام دیا۔
الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق کامیاب مہم سر کرنے والوں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیرزاد کریم شامل ہیں۔ ان میں اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کی۔
مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار میٹر سے بلند پانچوں چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے نانگا پربت سر کر کے اپنی دوسری آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی مکمل کی۔ اس سے قبل وہ گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ وادی ہوشے کے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر علی حسن نے بھی کامیابی حاصل کی۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے صبح 11 بجے بغیر آکسیجن کے چوٹی سر کی۔ وہ پہلے ہی کے ٹو، گیشربرم ون اور ٹو کو بغیر آکسیجن سر کر چکے ہیں۔ ان کے ہم وطن شیر زاد کریم نے بھی آج دن 1 بجے نانگا پربت کی چوٹی پر قدم رکھا۔
یہ کامیابیاں پاکستانی کوہ پیماؤں کی بڑھتی ہوئی مہارت، عزم اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نانگا پربت کوہ پیماؤں
پڑھیں:
پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ٹن افیون ضبط کرلی
پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس (سی این ایف) نے سمبڑیال سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 7 ہزار کلوگرام افیون قبضے میں لینے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سی این ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ افیون کو پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں چرس کی تیاری کے لیے منتقل کیا جانا تھا، ادارے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سی این ایف کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب سی این ایف نے ٹارگٹ کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کی ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
سی این ایف نے کہا کہ وہ منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیاں جاری رکھے گی، تاکہ ایسے مافیاز کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے آگاہ کیا تھا کہ سال 2024 میں 2 ہزار سے زائد آپریشنز میں 10 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کی گئی ہے، نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ انسداد منشیات کے ضمن میں تعاون بڑھانے کے لیے جلد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس میں خلیجی ممالک کے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔