محرم الحرام: کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔ ترجمان پیپلز بس سروس نے بتایا ہے کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے۔ بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام بی ا ر ٹی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔