پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔

امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 جولائی سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز فلوریڈا امریکا میں ہوگی۔دوسرا میچ دو اگست جبکہ تیسرا تین اگست کو شیڈول ہے۔

پہلا ون ڈے میچ آٹھ اگست کو ٹرینی ڈاڈ اینٍڈ ٹابگو کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 10 اگست کو اسی مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا ون ڈے 12اگست کو طے ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ون ڈے میچز کے ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اگست کو

پڑھیں:

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ویمنز کرکٹرز کا کیمپ 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 خواتین کھلاڑیوں کو اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے طلب کیا ہے۔

ستائیس روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔

2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی، پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، تینوں میچ کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز-آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران میدان میں ’غیر متوقع مہمان‘، کھیل کچھ دیر کیلئے رک گیا
  • ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویسٹ انڈیز کا شائقین کو ایک کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے اہم اقدام
  • کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی، دونوں بورڈز کی خاموشی برقرار
  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے شیڈول کا اعلان
  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل 10: آن لائن میچز دیکھنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ