آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
باکو(نیوز ڈیسک)آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 17ویں سربراہی کانفرنس ہوئی جس کے سائیڈ لائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ کافی خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں ۔ ایک موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان اور ترک صدور کے ساتھ کھڑے تھے اور آذربائیجان کے صدر علییف اپنے ترک ہم منصب کو کچھ بتا رہے تھے کہ اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا ہاتھ پکڑ کر مذاق میں آذر بائیجان کے صدر سے کہا کہ آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے۔ یہ بات سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنا شروع ہو گئے
PM Shehbaz Sharif is the King of Diplomacy.
Yeh banda Waqai unstoppable hai!???? pic.twitter.com/b0TLklmW5B
— scorpio♏#DJ ???????? (@Saba5670) July 5, 2025
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور بڑی شخصیت ن لیگ میں شامل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔
دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں