نارووال؛ لاثانی ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سٹی 42 : نارووال میں لاثانی ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔
لاثانی ایکسپریس رین لاہور سے نارووال آرہی تھی، اسی دوران بدومہلی کے قریب ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی۔
مسافر وں کا کہنا ہے کہ کم بوگیاں اور مسافر زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرین پٹری سے نیچے اتری ہے ۔ پچھلے کئی روز سے لاثانی ایکسپریس پر مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ لاثانی ایکسپریس پر صرف تین بوگیاں لگائی جاتی ہے، لوگ چھت پر انجن پر سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔
محسن نقوی کی اے سی سی انڈر 16 ایسٹ زون کپ جیتنے پر نیپال کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاثانی ایکسپریس
پڑھیں:
گھوٹکی : فریٹ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل
گھوٹکی میں فریٹ ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، بڑا حادثہ ٹل گیا
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق فریٹ ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو اسٹیشن پر ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد پٹڑی اکھڑ گئی اور بوگیاں انجن سے جدا ہو گئیں۔ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔
مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، گرین لائن ڈاؤن ٹرین کو رحیم یار خان اسٹیشن پر گزشتہ 4 گھنٹوں سے روک کر رکھا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 30 افراد جاں بحق، 80 زخمی
ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ پٹڑی کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، تاہم ٹریک کھلنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ٹرین حادثہ ریلوے فریٹ ٹرین گھوٹکی میرپور ماتھیلو