مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن کو ذبح کرنے کے معاملے پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گوکینہ گاں کے رہائشی بشیر عباسی اور زین عباسی کو نامزد کیا گیا ہے، گوکینہ گاں مارگلہ کے مذکورہ پہاڑوں میں واقع ہے۔

مقدمہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان نے نایاب نسل بارکنگ ڈئیر کے ہرن کو غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا اور ذبح کیے گئے ہرن کی باقیات کھال، کھوپڑی اور دیگر چیزیں برآمد کروائی جائیں۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں A -4/12اور A-16 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مذکورہ دفعات کے تحت ملزمان کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ، ایک سال قید یا یادونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔مقدمے میں ملزمان کے خلاف 379کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، اس دفعہ کے تحت چوری کے الزام میں ملزمان کو الگ سے تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے سوشل میڈیا میں مارگلہ ہلز میں ایک ہرن کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اورمحفوظ علاقوں میں جنگلی حیات کے شکار اور ہلاکت کی شدید مذمت کی۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ظلم اور تحفظ جنگلی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تھانہ کوہسار میں

پڑھیں:

کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔

تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔ دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔ آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • میرے اوپر انڈوں سے حملے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، بدتمیزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ