سوست پورٹ پر کسٹم گھپلا کیس میں 12 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 کروڑ مالیت کے سامان پر کسٹم ڈیوٹی چھوٹ کیلئے ہیرا پھیری کی کوشش کی۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سوست ڈرائی پورٹ پر 9 کروڑ سے زائد مالیت کے سامان کی کلیئرنس میں مبینہ ہیرا پھیری کے کیس میں 12 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی گئی اور کسٹم کے 2 انسپکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم جج گلگت بلتستان غلام عباس چوپا نے سوست میں 9 کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار 2 سو 2 روپے مالیت کے سامان کے کلیرنس میں مبینہ گھپلا/ہیرا پھیری پر 12 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی اور عدالت نے کسٹم کے 2 انسپکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 کروڑ مالیت کے سامان پر کسٹم ڈیوٹی چھوٹ کیلئے ہیرا پھیری کی کوشش کی۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزمان کی ضمانت قبل مالیت کے سامان ہیرا پھیری
پڑھیں:
جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے ہنیڈا ائرپورٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے۔