روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کا تاریخی جلوس برآمد، لاکھوں عزادار شریک
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
جلوس کے پہلے مرحلے میں ضریحِ اقدس محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوکر گانگوٹی گراؤنڈ، کارواں کربلا روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا۔ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں، جو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے، ضریحِ اقدس کا جلوس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں ضریحِ اقدس کو نہر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ تاریخی نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کربلا معلیٰ کا روایتی ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چار بجے ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے اس وقت روانہ ہوا جب شہر کی بجلی بند کرکے جلوس کا پرامن آغاز یقینی بنایا گیا۔ جلوس کے پہلے مرحلے میں ضریحِ اقدس محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوکر گانگوٹی گراؤنڈ، کارواں کربلا روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا۔ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں، جو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے، ضریحِ اقدس کا جلوس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں ضریحِ اقدس کو نہر کیا جاتا ہے۔
جلوس کے دوران شہر میں "یا حسینؑ" کی فلک شگاف صدائیں گونجتی رہیں، جبکہ عزاداروں کی بڑی تعداد کے باعث کئی افراد بے ہوش یا زخمی ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بے ہوش عزاداروں کو مختلف اسکاؤٹس اور رضاکار تنظیموں کے کیمپوں میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ جلوس کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ شہر کی تمام اہم شاہراہیں، گلیاں اور محلے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے، جبکہ سکھر انتظامیہ نے روہڑی اور گردونواح میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی۔ پولیس اور رینجرز کے سیکڑوں اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیتے رہے۔ جلوس کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اختتام پذیر منڈو کھبڑ مرحلے میں دن کے وقت پذیر ہوا ہوتا ہے پہنچ کر
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔